Saturday, 26 December 2015

شیعه سنی بھائی بھائی

0 comments
شیعہ سنی بھائی بھائی تیسری قوم کہاں سے آئی؟

" شیعہ سنی ایک دوسرے کے خون کے پیاسے ھیں پھر ان میں اتحاد کہاں سے آیا،جس دن باطنیہ نے فرقہ گرائی کا بیچ بویا، اسی دن سے اس نے آپس میں اختلاف و انتشار اور اتحاد ناپذیر جیسے فرزندان کو جنم دیا ھے.اگر کسی جگہ ایسے اتحاد کے داعیوں نے جنم لیا ھے تو وہ فرقہ باطنیہ کے فرزند صلبی ھونگے چنانچہ وہ خود ھمیشہ منظوم حوالوں اور شعروں میں اپنی فکروعقیدہ کو نہ ماننے والوں کو 'ولد حرام' کہتے ھیں لہذا اس نفرت وعداوت وغلاظت کی ہزاروں نہیں لاکھوں ٹن خون سے آبیاری ھوتے ھے اور ھوتی رھے گی،یہ نفرت وعداوت وبے ھودہ وبے معنی اور منافقانہ نعروں سے دھل نہیں سکتی.اگر کہیں گلابی چہرے والے باریش علماء اس نعرے کو بلند کرتے نظر آئیں تو دھوکہ نہیں ھونا چاھیے، اگر کسی اجتماع یا کانفرنس میں شیعہ وسنی دونوں کے علماء ایک دوسرے سے مسکرا کرخوش اخلاقی سے ملتے نظر آئیں یقین کریں کہ دونوں کو پرورش کرنے والے اور دونوں کو خاص اھداف اور خاص مواقع پر متحرک کرنے والے باطنیہ کے حکم پر اھتمام ھوا ھے آج کل کی اصطلاح میں ان کو دائیں بائیں بازو والے کہتے ھیں.ان دونوں کا اسلام سے دور کا واسطہ نہیں ھے بلکہ یہ اسلام سے تنگ سیکولر ازم کے داعی ھیں لیکن نرمی وتشدد میں ان میں تھوڑا سا فرق پایا جاتا ھے یہ اسلام و مسلمین کی خاطر نہیں بلکہ باطنیوں کے مفاد کی خاطر اسی طرح جمع ھوتے ھیں جیسے پی پی اور نون لیگ آپس میں متحد ھوں تو سمجھ لیں یہ دھوکہ ھے.یہ دونوں مسلمانوں یا ملک پاکستان کیلے متحد نہیں ھوئے یہ اس اتحاد میں مخلص نہیں ھیں چنانچہ اگرسنی شیعہ علماء اتحاد میں مخلص ھیں تو وہ لباس ناسور فرقہ کو اتار کر اتحاد کا اعلان کریں!."

علامہ آغا سید علی شرف الدین موسوی بلتستانی

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔