"مفتی اعظم محمد اسحاق صاحب محدث فیصل آبادی صاحب کے دوست بہت بڑے محقق جو فرقہ پرستی سے بالکل ہی آزاد ہو چکے۔جن کے متعلق مفتی اعظم محمد اسحاق صاحب کا گمان یہ تھا کہ اگر مجھ سے یعنی مفتی اسحاق صاحب سے بھی زیادہ کھل کے کوئی شخص ہر بات بیان کرنے کی جرت رکھتا ہے تو وہ اکیلا آغا سید علی شرف الدین موسوی بلتستانی ہیں۔
آغا سید علی شرف الدین موسوی بلتستانی کے متعلق شاید یہ بھی مفتی اعظم محمد اسحاق صاحب ہی نے بتایا تھا کہ یہ دنیا کا واحد ایسا عالم ہے کہ جس کے اندر کسی قسم کا تعصب اور خوف نہیں ہے۔
مفتی اسحاق صاحب سے میں نے پوچھا تھا کہ مفتی صاحب یہ آپ کہ رہے ہیں؟؟آپ سے زیادہ بھی کوئی دلیر اور تعصب سے پاک عالم ہو سکتا ہے؟؟ مفتی صاحب نے فرمایا تھا کہ ہاں یہ(علی شرف الدین موسوی بلتستانی) مجھ سے بھی زیادہ بے تعصب اور مجھ سے بھی زیادہ دلیر ی سے ہر بات جس کو یہ حق سمجھتا ہے بیان کرتا ہے۔اور مزید مفتی صاحب نے کچھ اس طرح فرمایا تھا کہ جتنی گالیاں جتنی لعنتیں میرے مسلک( اہل حدیث) والے میری حق پرستی اور بے تعصبی کی وجہ سے دیتے ہیں اآغا سید علی شرف الدین موسوی بلتستانی کو اس سے کہیں زیادہ گالیاں اور لعنتیں اور دھمکیاں ملتی ہیں۔
حج پر مفتی اعظم محمد اسحاق صاحب کی ملاقات آغا سید علی شرف الدین موسوی سے ہوئی تھی۔"
(بشکریہ سید علی الاحسن،مفتی اسحاق رحمہ اللہ کے شاگرد اور ساتھی)
https://www.facebook.com/syed.a.ahsan.142?fref=ts










0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔